”میرے مزدور اس دور کے کوہ کن“ صنعتی مزدوروں کے لئے 84 -ارب کا مجموعی پیکج
”میرے مزدور اس دور کے کوہ کن“
صنعتی مزدوروں کے لئے 84 -ارب کا مجموعی پیکج
رپورٹ ملک اختر جاوید لاہور
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا راشن کارڈ لانچ کر دیا
مریم نواز شریف راشن کارڈ کے ذریعے سوشل سیکورٹی ورکروں اور کانکنوں کو 3ہزار ماہانہ سبسڈی ملے گی
مریم نواز راشن کارڈ کے ذریعے ورکر اور کان کن مزید 13 فوائد اور سہولتیں حاصل کرسکیں گے
ورکرز کے متعدد پراجیکٹس کا افتتاح اور سنگ بنیاد
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سرگودھا اور قصور کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا افتتاح کر دیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے رحیم یارخان میں 50بیڈز کے سوشل سیکورٹی ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورکرز کےلئے پنجاب کے پہلے مریم نواز ویل نس سینئر کا بھی سنگ بنیاد رکھا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ورکرز کےلئے ٹیلی کلینکس پراجیکٹ کا بھی آغاز کیا
وزیراعلی مریم نواز شریف نے ورکرز کے لئے 200 بیڈز کے کارڈیک سٹی کا سنگ بنیاد رکھا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ٹیکسلا لیبر کالونیز اور ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر اسٹیٹ کا افتتاح بھی کیا
لیبر کالونی وار برٹن اور لیبر کالونی ملتان فیز 2 کاسنگ بنیاد بھی رکھ دیا
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ورکرز کے لئے موٹر سائیکل اور سولر پینل کیلئے قرعہ اندازی بھی کی
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ایکسپو سنٹر میں منعقدہ تقریب میں ورکرز کے ساتھ بیٹھ گئیں ، بات چیت
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کام کے حالات،اجرت اور سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔