فیصل آباد ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
فیصل آباد کے عوامی نمائندوں ، مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرز نے فیصل آباد پولیس اور میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی کارکردگی کو ناقص قرار دے دیا
کمیٹی کے اجلاس میں سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر اور چیف آفیسر علی عباس بخاری کے خلاف اراکین اسمبلی پھٹ پڑے
*اراکین اسمبلی کی شدید تنقید پر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر چپ سادھے بیٹھے رہے جبکہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد علی عباس بخاری نے فوری معافی مانگ لی۔* 🙏
ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی اجلاس میں شہباز بابر اور ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے صدارت کی۔
اجلاس میں ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز کی شرکت ،
میرے بھائی کو مسلح افراد نے تشدد کے بعد اغواء کر لیا ، سی پی او نے فون سننا گوارہ نہ کیا ، میاں ضیاء الرحمن و دیگر
فیصل آباد۔ ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی فیصل آباد کے اجلاس میں ممبران اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈرز اور ارکان نے پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کو ناقص ترین قرار دیتے ہوئے سی پی او فیصل آباد اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن علی عباس بخاری کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا اور ممبران اسمبلی نے پولیس کی طرف سے جرائم کنٹرول کرنے کے حوالہ سے پیش کیے گئے اعداد شمار کو بھی جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے شہر میں بڑھتے جرائم کے باعث فیصل آباد کو بلوچستان اور کچے کا علاقہ قرار دیدیا
*رانا علی عباس رہنما مسلم لیگ ن و دیگر اراکین اسمبلی نے میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی تجاوزات کے خلاف مہم کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ تجاوزات دوبارہ فیصل آباد میں اپنے پنجے گاڑ چکی ہے۔ دکھاوے کے آپریشن محض اپنا ریٹ بڑھانے کے بہانے ہیں۔*
*ارکان اسمبلی کے جارحانہ انداز کو دیکھتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد علی عباس بخاری نے فوری معافی مانگ لی*
ایم این اے شہباز بابر کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر ، سی پی او صاحبزادہ بلال عمر سمیت ارکان اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر ز اور تمام سرکاری محکموں کے سربراہان نے شرکت کی
اجلاس کے آغاز میں جب سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ فیصل آباد میں ان کی تعیناتی کے بعد جرائم میں 50 فیصد کمی آئی ہے ، تو اس پر سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن میاں ضیاء الرحمن نے کہا کہ فیصل آباد گذشتہ تین ماہ میں جرائم کی بگڑتی صورتحال کے باعث بلو چستان اور کچے کا خطر ناک علاقہ بن چکا میرے سگے بھائی پر مسلح ملزمان نے سر بازار اندھادھند فائرنگ کر کے تشدد کے بعد اغواء کر لیا مگر سی پی او فیصل آباد نے میرا فون سننا تک گوارہ نہ کیا۔
سابق ایم این اے میاں عبدالمنان ، سابق ارکان اسمبلی فقیر حسین ڈوگر ، رانا علی عباس ، طاہر جمیل، خواجہ رضوان اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل حافظ امجد نے بھی میاں ضیاء الرحمن کے موقف کی تائید کرتے ہوئے پولیس کی کار کردگی کو ناقص ترین قرار دیا۔
سابق ایم این اے میاں عبدالمنان بھی خاصے غصے میں نظر آئے انہوں نے سی پی او فیصل آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری شرافت اور خاموشی کو کمزوری سمجھیں گے تو ہم بھر پور جواب دینا بھی جانتے ہیں چونکہ ہم عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کیسا تھ زیادتی نا انصافی کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔
خواجہ رضوان نے کہا کہ اگر ہم شہر سے 14 سیٹیں ہارے ہیں تو آئندہ انتظامیہ کے اس رویے کی وجہ سے 28 بھی ہار جائیں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اس غفلت کے باعث ہم نے دفاتر میں بیٹھنا چھوڑ دیا۔
اس موقع پر تمام ممبران نے میاں ضیاء الرحمن کے بھائی پر ہونیوالے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔
اس موقع پر حافظ امجد نے بھی پولیس افسران کے رویہ پر خوب تنقید کی۔
میاں طاہر جمیل نے کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد علی عباس بخاری ہمیں لکھ کر دے کہ سی ایم ہاؤس نے فنڈز روکے ہیں۔
اجلاس کے دوران چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد علی عباس بخاری نے ارکان اسمبلی کی تنقید پر فوری معافی مانگ لی۔