مردان ڈی پی او نے تفتیشی ٹیم. کی کارکردگی بہتر بنانے، گرفتاریاں تیز کرنے اور آئس فروشوں
مردان ڈی پی او نے تفتیشی ٹیم. کی کارکردگی بہتر بنانے، گرفتاریاں تیز کرنے اور آئس فروشوں کے خلاف سخت ایکشن پر زور ظہور بابر
پشاور(سید گوہرشاہ )
ڈی پی او مردان ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت ضلعی سطح پر اہم کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا، جس میں ایس پی انویسٹی گیشن نثار احمد، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں جرائم برخلاف شخص (Crimes Against Person)، زیرِ التواء مقدمات، گرفتاریوں اور برآمدگی کی شرح کو بہتر بنانے پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ ڈی پی او نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کا خود جائزہ لیں، جہاں خامیاں ہیں انہیں فوری دور کیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پر قابو پانے میں کسی بھی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈی پی او مردان نے خصوصی طور پر آئس فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بےرحم کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔ مزید برآں، موٹر سائیکل رجسٹریشن مہم کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔اجلاس کے دوران ہر تھانے کی موجودہ تفتیشی کارکردگی، گرفتار نہ ہونے والے اشتہاریوں کی فہرست اور زیرِ تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا گیا، اور تمام متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں مزید ذمہ داری سے ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی پی او نے واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو ہر حال میں برقرار رکھا جائے گا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مردان پولیس بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔