November 25, 2026

*پاکستانی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا*

20250426_155908

*پاکستانی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ائیر لائنز کو شدید مالی نقصانات کا سامنا*

3 روز میں بھارتی فضائی کمپنیوں کے لیے پاکستان کی فضائی حدودکی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کی 250 سے زیادہ پروازیں متاثر ہوئی ہیں، پروازوں کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے بھارتی اور غیر ملکی مسافر انڈین ائیرلائنز کو چھوڑ کر دیگر ائیرلائنز کے ٹکٹ خرید رہے ہیں۔

شہری ہوا بازی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ائیرلائنز کی پروازوں کے دورانیے میں 2 سے 4 گھنٹےکا اضافہ ہو گیا ہے۔

امریکا برطانیہ اور یورپی ملکوں سمیت طویل فاصلے کے روٹس پر بھارتی ائیرلائنز کی پروازیں دو سے 10 گھنٹے تاخیر کا بھی شکار رہیں۔