🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *25 اپریل 2025 | بروز جمعہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے بھارتی اقدامات کیخلاف سینیٹ سے مذمتی قرارداد منظور کرلی
🚨 (2) پانی پاکستانی عوام کی لائف لائن ہے، بھارت کو ماضی سے بھی تگڑا جواب ملے گا، اسحاق ڈار
🚨 (3) پہلگام واقعہ؛ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کا بھرے اجلاس میں انٹیلی جنس ناکامی کا اعتراف
🚨 (4) پاکستان دفاع کی صلاحیت رکھتا ہے؛ جنگ میں نقصان ہمارا ہوگا؛ بھارتی جنرل نے مودی کو خبردار کردیا
🚨 (5) حکومت کا ملک میں بھارتی دہشت گردی کا معاملہ عالمی فورمز پر اٹھانے کا فیصلہ
🚨 (6) وزارت خارجہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت دیگر فورمز پر ثبوتوں کے ساتھ پاکستان میں دہشت گردی کا کیس پیش کرے گی
🚨 (7) پاک بھارت کشیدگی؛ فی الحال ثالثی کی کوئی پیشکش نہیں ہو رہی، دفتر خارجہ
🚨 (8) بھارت نے حملہ کیا تو کھلی جنگ ہوگی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا عالمی برداری کو انتباہ
🚨 (9) پاک بھارت کشیدگی؛ پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کے احکامات
🚨 (10) بھارت کی خفیہ چالیں بے نقاب؛ پاکستان کیخلاف دہشت گرد گروہوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا انکشاف
🚨 (11) پاکستان فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان
🚨 (12) بھارتی ایئر لائنز کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر، نائب صدر کا طیارہ بھی تاخیر کا شکار
🚨 (13) کرتارپور راہداری سے معمول کے مطابق سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد
🚨 (14) کوئٹہ: بم ڈسپوزل اسکواڈ کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 ایف سی اہلکار شہید، 3 زخمی
🚨 (15) غ ز ہ اور گجرات کے قاتلوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب، اسرا_ئیلی اہلکار مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے
🚨 (16) 67 ہزار عازمین حج کا معاملہ حل کرنے کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے، وزیر اعظم
🚨 (17) پرائیویٹ اسکیم کے عازمین کا معاملہ ہمارے لیے باعث شرمندگی ہے، شہباز شریف کا اظہار برہمی
🚨 (18) پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی سے بھارتی فضائیہ بوکھلاہٹ کا شکار، اپنی ہی آبادی پر بم گرا دیا
🚨 (19) واقعہ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آیا، بم گرنے سے آبادی اور املاک کو شدید نقصان، متعدد مکانات تباہ
🚨 (20) ارشد ندیم کو انڈیا آنے کی دعوت دینے پر بھارتی انتہا پسند نیرج چوپڑا کے پیچھے پڑ گئے
🚨 (21) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کر دیا
🚨 (22) بھارت: پہلگام فالس فلیگ کا پردہ چاک کرنے پر آسام کا مسلمان رکن قانون ساز اسمبلی امین الاسلام گرفتار
🚨 (23) سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کی تائید، بھارت کے جارحانہ طرز عمل کا پوری قوم منہ توڑ جواب دے گی: مولانا فضل الرحمان
🚨 (24) بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، صدر آصف علی زرداری
🚨 (25) بھارت جنگ مسلط کررہا ہے، فوج اور قوم کو تیار رہناہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن
🚨 (26) بھارت اور پاکستان زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اقوام متحدہ کی اپیل
🚨 (27) پاک بھارت کشیدگی؛ جنگ ہوئی تو کسی کا کچھ نہیں بچے گا، خواجہ سعد رفیق
🚨 (28) پاکستان کسی بھی قسم کی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہے، سیکرٹری خارجہ
🚨 (29) اگر بھارت جنگ کرتا ہے تو اس کی معیشت بری طرح متاثر ہوگی: سابق بھارتی جج مرکنڈے کاٹجو
🚨 (30) پہلگام فالس فلیگ واقعے پر درج ایف آئی آر نے مودی حکومت کا جھوٹ بے نقاب کردیا
🚨 (31) متنازع وقف ترمیمی قانون اور غیر مقامیوں کو ڈومیسائل دینے کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
🚨 (32) مودی سرکار کی بے رحمی، بچوں کے علاج کیلئے موجود پاکستانی فیملی کو بھی بھارت چھوڑنے کا کہہ دیا
🚨 (33) سندھ حکومت نے یکم مئی کو یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا
🚨 (34) پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک
🚨 (35) وفاقی کابینہ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی تشکیل دے دی
🚨 (36) خیبرپختونخوا: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خارجی دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی، آئی ایس پی آر
🚨 (37) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
🚨 (38) اے این پی کی اے پی سی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی شرکت پر سیاسی کمیٹی کا اظہار برہمی
🚨 (39) 26 اپریل کی ہڑتال: کل ملک کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن ابرار احمد
🚨 (40) سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 300 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے ہوگئی۔
🚨 (41) نہروں کا معاملہ: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب
🚨 (42) کراچی: سپر اسٹورز اور سپر مارکیٹوں میں برانڈڈ اشیا کی قیمتیں مقرر کرنے کا فیصلہ
🚨 (43) کراچی؛ غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، 14 ہزار امریکی ڈالر برآمد
🚨 (44) کراچی؛ ملازمت سے نکالنے پر دلبرداشتہ ہوکر 4 بچوں کے باپ کی خودکشی
🚨 (45) حکومت کا ایک بار پھر مہنگائی میں کمی کا دعویٰ، 11 اشیائے ضروریہ مہنگی ہو گئیں
🚨 (46) بلوچستان کےتمام اضلاع میں ملیریا کے کیسز رپورٹ
🚨 (47) امریکی ناظم الامور کا دورہ کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ اور کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں
🚨 (48) پنجاب میں سورج نے آگ برسانا شروع کردی، پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھونے لگا
🚨 (49) خوشحال خان خٹک ایکسپریس ٹرین پانچ سال بعد بحال، بھکر اسٹیشن پر شاندار استقبال
🚨 (50) پاکستانی ہندوؤں کو جاری کردہ ویزے منسوخ نہیں ہوں گے، بھارت
🚨 (51) ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی
🚨 (52) کراچی: قیوم آباد پر کے پی ٹی پل آج رات سے ایک ماہ کیلئے بند کرنے کا اعلان
🚨 (53) بلوچ کالونی ایکسپریس وے اور قیوم آباد سے کورنگی روڈ پر آنے والا حصہ بند ہوگا: مرتضیٰ وہاب
🚨 (54) ریڈیو پاکستان حملہ کیس: عدالت کا ارباب وسیم سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم
🚨 (55) ٹیکس چوری کا معاملہ: ایم کیو ایم لندن کے طارق میر کیخلاف کیس ختم
🚨 (56) لاہور: دریائے راوی میں تین بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے
🚨 (57) لاہور: ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول گھر میں رکھنے پر خاتون ایس ایچ او گرفتار
🚨 (58) عالمی تجارتی جنگ قومی معیشت کیلئے چیلنجز کا باعث بن سکتی ہے، اسٹیٹ بینک
🚨 (59) اوچھے ہتھکنڈوں سے تحریک انصاف کو دبایا نہیں جا سکتا، عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، بیرسٹر سیف
🚨 (60) ماسکو کے قریب کار بم دھماکے میں روسی جنرل ہلاک
🚨 (61) پہلگام واقعہ؛ پاکستانی عوام کا سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا کو بھرپور جواب
🚨 (62) پہلگام واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی قید دو سے 3 پاکستانیوں کو جیل سے غائب کردیا گیا
🚨 (63) بینظیر کفالت اور بینظیر تعلیمی وظائف کی سہ ماہی قسط کا اجرا کر دِیا گیا
🚨 (64) کراچی میں رکشہ ڈرائیورز کا فوارہ چوک پر احتجاج، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں
🚨 (65) موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے سنگین خطرہ اور بقا کے لیے چیلنج ہے، وفاقی وزیر خزانہ
🚨 (66) بھارتی میڈیا اور مودی سرکار کے منفی پروپیگنڈے پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم
🚨 (67) تمام صوبے مانیں گے تو نہریں بنیں گی ورنہ نہیں، بلاول بھٹو زرداری
🚨 (68) متنازع کینال منصوبے کی معطلی کے بعد احتجاج ختم کردینا چاہیے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
🚨 (69) سندھ طاس معاہدے پر عملدرآمد برقرار رکھنےکیلئےتمام اقدامات کیے جائیں گے، وزارت خارجہ
🚨 (70) کراچی بورڈ؛ انٹر سال اول کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کا نوٹیفکیشن جاری