چشتیاں(نمائندہ خصوصی)چشتیاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی وہیومین
چشتیاں(نمائندہ خصوصی)چشتیاں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی وہیومین ریسورس ڈویلپمنٹ ممبر قومی اسمبلی این اے 162 چشتیاں چوہدری احسان الحق باجوہ نے اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل کو فوری حل کروانے کیلئے بلدیہ ھال چشتیاں میں ایک کھلی کچہری لگائی اور انہوں نے اس موقع پریس کلب چشتیاں سے ایک پریس کانفرنس کی اور چشتیاں میں اپنے حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بتایا کہ مسلم ن ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکے دور حکومت میں ملک ترقی و خوشحالی کی طرف کی رواں دواں ہے قائدین مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف، وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی سربراہی میں ملک ترقی کی منازل طے کر رہا ہے انہون نے کہا ہے کہ میرے حلقہ میں پاکستان مسلم لیگ نون کے دور میں بہت کام زیادہ ہوۓ ہیں جبکہ 2013 سے 2018 تک جب میں نے بطور ایم پی اے تھا تو اس شہر کا پورا نقشہ بدل کر رکھ دیا ڈبل کارپٹ روڈ بنوائے ہسپتال اپ گریڈیشن، ریسکیو 1122 لے کر ائے پھر اس کے بعد سیوریج کا میگا پروجیکٹ تھا اب پھر ہمارا دور آگیا ہے تقریبا 50 سے زائد کام سٹی چشتیاں میں شروع ہیں اور ایک ارب کے کام پورے شہر میں شروع ہیں جو آنے والا بجٹ ہے اس میں بھی انشاءاللہ 16 ارب کا پیکج چشتیاں شہر اور گردو نواح کے جتنے گاؤں ہیں اس کے لئے سپیشل پیکج منظور کروا رہا ہوں اور میرے اللہ نے چاہا تو انشاءاللہ جو پورا حلقہ ہے میرا NA 162 بخشن خان، ڈاھرانوالا،شیہد چوک،یتیم والا ان علاقوں میں روڈ کے جال بچھا دوں گا چشتیاں شہر کو ماڈل سٹی بنا کر دم لوں گا اس وقت بھی میرے چشتیاں شہر کے بہت زیادہ ترقیاتی کام ہو رہے ہیں چشتیاں سے ہارون اباد کارپٹ روڈ،سبز منڈی سے ڈاہرانوالہ روڈ مکمل ہو چکی ہے اور اب تقریبا 300 کلومیٹر روڈ اپروول کروا لئے ہیں جو تقریبا 20 ارب کا پیکج یہ جون کے بجٹ میں لے کر آرہا ہوں میں ہر علاقے میں ہر گاؤں میں روڈ بنا دوں گا باقی جب بھی میں چشتیاں آتا ہوں میری کھلی کچہری ہوتی ہے ہر وقت اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ گزارتا ہوں میرے دروازے ہر کسی کیلئے کھلے ہیں ہر آدمی سے ملاقات کرتا ہوں انہوں کہا کہ عوام نے مجھے تیسری بار منتخب کروایا ہے میں اپنے حلقہ کی عوام کا مشکور ہوں چوہدری احسان الحق باجوہ کا کہنا تھا میرا خواب ہے میں اپنے علاقے چشتیاں کو پنجاب کا ماڈل ترقی یافتہ شہر بنا کر دکھاؤں گا یہ ہی میرا ویژن ہے