October 5, 2026

میلسی کچہری میں صبح کے وقت فائرنگ کرنےوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی

IMG-20250425-WA0331

میلسی کچہری میں صبح کے وقت فائرنگ کرنےوالا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار۔ ملزم گرین سٹی ہاؤسنگ سکیم میں چھپاہواتھا پولیس کا دعوی’

میلسی(محمدمختارسولگی) تفصیلات کےمطابق میلسی کچہری میں فائرنگ کرکے بیوی،راہ گیر اور پولیس ملازم کو زخمی کرنیوالے ملزم طارق کو چند گھنٹے میں پولیس نے ڈھوڈہ روڑ پر واقع گرین سٹی ہاؤسنگ سکیم سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے دعوی’ کیاہے کہ ملزم طارق کچہری میں فائرنگ کرنے کے بعد ہاؤسنگ سکیم میں چھپ گیاتھا۔ پولیس نے تعاقب کیاتو فائرنگ کردی پولیس نے اپنے دفاعی اختیار کااستعمال کرتےھوئے جوابی فائرنگ کرکے طارق ولد محبت علی کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے.