November 25, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی

IMG-20250425-WA0304

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی ناکام بنادی،فوڈ سیفٹی ٹیم نے فقیر والی ہارون آباد کے علاقہ فقیروالی میں مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑلیا،60 کلو مردہ مرغیاں موقع پر تلف،2 افراد گرفتار،مقدمہ درج کر لیا گیا،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے فقیر والی ہارون آباد میں مردہ مرغیوں سے بھرا لوڈر رکشہ پکڑلیا۔ مردہ مرغیاں مختلف پولٹری شاپس اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھیں۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ مرغیاں موقع پر تلف کردیں۔2 افراد گرفتار جبکہ سپلائر کیخلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو رعایت نہیں دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔