October 7, 2026

میانوالی(اللہ نوازخان)کئی کسانوں کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی فصلیں جل کر راکھ ہو

20250423_201331

میانوالی(اللہ نوازخان)کئی کسانوں کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی فصلیں جل کر راکھ ہو گئیں،لہذاسڑک یاراستےپرچلتےہوئےگندم کی فصل میں جلتا سگریٹ نہ پھینکاجائے۔کسان خود بھی فصلوں کے درمیان آگ جلانے سے پرہیز کریں۔
تفصیلات کے مطابق عیسی خیل سمیت متفرق علاقہ جات میں کسانوں کی لاکھوں روپے مالیت کی گندم کی فصلیں جل کر راکھ ہو گئیں۔ذرا سی بے احتیاطی لاکھوں روپےکا نقصان پہنچا دیتی ہے۔راستے یاروڈ پر چلتے ہوئےچلتا ہوا سگریٹ گندم کی تیار فصل میں نہ پھینکا جائےکیونکہ سگریٹ گندم کی لاکھوں روپے کی فصل جلا سکتا ہے۔کسان خود بھی احتیاط کریں اور فصلوں کے درمیان آگ جلانے سے پرہیز کریں،ذرا سی بے احتیاطی گندم کو جلا کر راکھ کر سکتی ہے۔بجلی کے ٹرانسفارمر بھی فصلوں کے درمیان نصب کرنے سے گریز کیا جائے،اگر ٹرانسفارمرنصب ہو چکا ہو یا اس کی تنصیب ضروری ہو تو کسان کو چاہیے کہ ٹرانسفارمر کے ارد گرد کاکچھ علاقہ صاف رکھا جائےیعنی فصل کاشت نہ کی جائے۔کسان پہلے بھی مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہے،کوشش کی جائے کہ کسی کی فصل کو آگ نہ لگے۔اگر کسی کی فصل کو آگ لگ جائے تو فوری طور پر فائر بریگیڈ کو کال کریں اور خود بھی بجھانے کی کوشش کریں۔گندم جب پک کر تیار ہوتی ہے تو انتہائی خشک ہو جاتی ہےاور اس کو آگ آسانی سے اور تیزی سے لگتی ہے۔اللہ سے رحمت کی دعا کرنی چاہیے اور امید بھی رکھنی چاہیے کہ وہی تمام آفات سے محفوظ رکھے گا۔