October 5, 2026

ریاست بہاولپور کا انوکھا ڈرائیونگ لائسنس — جب لائسنس کلائی پر گھڑی کی طرح پہنا جاتا تھا!

IMG-20250424-WA0209

ریاست بہاولپور کا انوکھا ڈرائیونگ لائسنس — جب لائسنس کلائی پر گھڑی کی طرح پہنا جاتا تھا!

آج کی جدید ڈرائیونگ لائسنسز کی چمک دمک دیکھ کر اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ لائسنس ہمیشہ کارڈ کی صورت میں ہی ہوتے تھے، تو ذرا ماضی کی کھڑکی کھولیے!

ریاست بہاولپور میں ایک وقت ایسا بھی تھا جب ڈرائیونگ لائسنس تانبے کا ایک خوبصورت، گول میڈل ہوا کرتا تھا، جسے کلائی پر گھڑی کی طرح باندھا جاتا تھا۔ اس پر ابھری ہوئی تحریر کچھ یوں ہوتی تھی:

“مسمی۔۔۔ کو موٹر چلانے کی اجازت دی جاتی ہے
صدر، محکمہ کوتوالی بلد۔۔۔”

جہاں “مسمی” اور “کو” کے درمیان لائسنس ہولڈر کا نام تحریر ہوتا، وہیں “بلد” کے آگے شہر یا مقام درج ہوتا۔
یہ صرف ایک دستاویز نہیں بلکہ ایک فخر اور شناخت کی علامت تھا، جو ریاست کی تہذیبی عظمت اور نظم و ضبط کو ظاہر کرتا تھا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اُس وقت پولیس نہیں بلکہ “کوتوالی” کا محکمہ ہوا کرتا تھا، جو نظم و نسق اور شہری حفاظت کا ذمہ دار تھا۔ “کوتوال” نہ صرف ایک عہدہ بلکہ اثر و رسوخ کی علامت بھی سمجھا جاتا تھا۔

ایسا نظام آج تو نہیں رہا، مگر اس ورثے کی خوشبو آج بھی تاریخ کی گلیوں میں محسوس کی جا سکتی ہے۔