بلوچستان لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا مرحلہ خضدار کے 11 لیویز تھانوں کو پولیس تھانوں میں تبدیل کرنے کیلئے مراسلہ جاری۔
بلوچستان لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کا مرحلہ خضدار کے 11 لیویز تھانوں کو پولیس تھانوں میں تبدیل کرنے کیلئے مراسلہ جاری۔
کوئٹہ[چلتن نیوز ]ایس ایس پی خضدار کی جانب سے ڈی,آئی,جی قلات رینج کو اہم مراسلہ بلوچستان لیویز فورس کو پولیس فورس میں ضم کرنے کیلئے پلان سے آگاہ کیا جسکے مطابق پہلے مرحلہ میں خضدار کے 11 لیویز تھانوں کو پولیس تھانوں میں تبدیل کیا جائے گا۔
خضدار کے 11 لیویز تھانوں میں لیویز تھانہ خضدار,لیویز تھانہ زیدی,لیویز تھانہ کرخ,لیویز تھانہ مولا,لیویز تھانہ زہری,لیویز تھانہ باغبانہ,لیویز تھانہ وڈھ ارنجی,لیویز تھانہ نال گریشہ,لیویز تھانہ اورناچ,لیویز تھانہ سرونہ اور لیویز لائن خضدار شامل ہیں جو پہلے مرحلہ میں محکمہ پولیس کے حوالے کئے جائیں گے جبکہ اسکے علاوہ ضلع خضدار کے بالا تحریر شدہ لیویز تھانوں کے 1635 اہلکاروں کو بھی پولیس میں ضم کیا جارہا ہے اس میں اسلحہ انچارج,پراسیکیوٹر,میجر رسالدار,وائرلیس ٹیکنیشن,سمیت درجہ چہارم کے ملازمین بھی شامل ہے۔