110

حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا کارندہ گرفتار

حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کا کارندہ گرفتار
کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی بڑی کاروائی
ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن
ملزم محمد ارسلان کو درہم پورہ لاہور سے گرفتار کیا گیا
ملزم حوالہ ہنڈی کے گھناونے جرم میں ملوث ہے
ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی
چھاپے کے دوران ملزم سے 68 لاکھ پاکستانی روپے برآمد
ملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق ریکارڈ، رجسٹرز، رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد
ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا
حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
ترجمان ایف آئی اے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں