ایف آئی اے امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام – 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا
ملزمان کی شناخت سفیان سرور اور اسد والٹر کے نام سے ہوئی
ملزم سفیان سرور فلائٹ نمبر 9P-502 کے ذریعے وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہا تھا
ملزم کے پاسپورٹ پر پاکستان آمد اور یونان روانگی کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔
جبکہ ملزم اسد والٹر فلائٹ نمبر GF-765 کے ذریعے اٹلی جا رہا تھا
ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا پولینڈ ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 12 لاکھ روپے کے عوض ایجنٹ سے مذکورہ کارڈ حاصل کیا۔
ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا
ترجمان ایف آئی اے
155









