*یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ،20 افراد جاں بحق، 50 زخمی*
*یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ،20 افراد جاں بحق، 50 زخمی*
یمن میں تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں20 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ جمعرات کو راس عیسیٰ کی تیل بردار بندرگاہ پر امریکی فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 50 زخمی ہو گئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ جمعرات کو امریکی افواج نے مغربی یمن میں واقع راس عیسیٰ میں تیل کی بندرگاہ پر حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکی افواج نے حوثیوں کی ایندھن فراہمی منقطع کرنےکیلئے حملہ کیا۔ یہ حملہ حوثیوں کی ایندھن کی فراہمی اور مالی وسائل کو ختم کرنے کیلئے کیے گئے۔