193

چشتیاں، احاطہ عدالت چشتیاں الل صبح 8:05 منٹ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی

چشتیاں، احاطہ عدالت چشتیاں الل صبح 8:05 منٹ پر دو گروپوں میں فائرنگ ہوئی
۔
چند ہفتے پہلے غلام ربانی کا قتل ہوا تھا، جس کے مقدمہ میں ملزمان کی ضمانتیں قبل از گرفتاری چل رہی تھیں، فائرنگ کے سلسلہ میں 4 اشخاص کو گولیاں لگنے کی اطلاع ہے، جس میں شاہد ربانی ایڈووکیٹ (بھائی غلام ربانی متوفی) کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں، ایک کس نامعلوم کی پوری ٹانگ برسٹ لگنے سے مکمل طور پر ضائع ہوگئیں، دوسرے گروپ کا ایک آدمی گولی لگنے سے زخمی ہوا، اور ایک راہ گیر بھی فائرنگ کی زد میں آگیا۔
۔
سابقہ مقدمہ میں نامزد ملزمان جو ضمانتوں پر ہیں کار میں سوار ہوکر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں