76

ڈی اے پی میں۔ اس وقت دو نمبری بہت ہے۔احتیاط سے خریداری کریں ،،

_ ڈی اے پی میں۔ اس وقت دو نمبری بہت ہے۔احتیاط سے خریداری کریں ،،

نائٹرو فاس،ssp مکس کر کے پیکنگ کی گئی ہوتی ہے،،،

کئی لوگ کین گوارا کو بھی رنگ دے کر گول دانہ بنوا کر مکس کر لیتے ہیں۔۔۔ اور پانی میں ڈالیں تو پندرہ سیکنڈ میں حل ہو جاتی ہے ۔۔۔

پہلے زمیندار ایک بوری ڈالتا تھا خوب رزلٹ آتا تھا۔اب 50٪%…

جب آپ بوری کھولیں تو اگر آپ کو تین مختلف کلر میں کھاد نظر آئے تو دو نمبر،،،،

پانی میں گھولیں،ایک منٹ میں ہلانے سے حل ہو جائے گی،،
اگر فورا حل ہوتو کین گوارا کی آمیزش، ایک منٹ سے لیٹ حل ہوتو مٹی اور دوسری کھادوں کی آمیزش

-ہتھیلی پر رکھ کر مسلیں تو محسوس ہوتی ہے ،،ناخن سے اصل ڈی اے پی جلدی نہیں ٹوٹتی ،،

توا پر رکھ کر آگ جلائیں،،پھولنا شروع ہو جائے گی ،،،اور پگھلے گی ،،آگ میں ڈالیں تو اس سے آگ بھڑک اٹھے گی،،کیونکہ آگ فاسفورس کو پکڑتی ہے،،
پانی میں گھولیں تو سفیدی سی بھی محسوس ہو گی،،

پانی میں ضرور حل کیا کریں،،کئی بار پتھر میں نکتا ہے،،

چونے کے گاڑھے پیسٹ میں dap ملا کر ہتھیلی پر مسلیں ناگوار بدبو آئے تو اصل ،،

– کسی برتن میں ڈال کر دو دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔ فل حل ہو جائے گی ۔

زبان پر رکھیں تو ترش محسوس ہو گی،

سب سے بہتر طریقہ لیبارٹری کروا لیں۔۔
ڈی اے پی میں آئل کوٹنگ بھی ہوتی ہے تاکہ دانے آپس میں نہ چپکے،،،اس سے گھبرانا نہی،،۔

زمین میں پانی دیکر اوپر چھٹہ کرنے پر کا فی دن نشان نظر آتے رہتے ہیں،،اصل
سونا ،اینگرو اور سرسبز ڈی اے پی زیادہ استعمال ہوتی ہیں،،

جب آپ ڈیلر سے خریداری کریں تو باتوں ہی باتوں میں اس کو بتا دیں کہ میں لیبارٹری بھی کرواتا ہوں،،،آئندہ بھی وہ آپ سے دو نمبری نہی کرے گا ،،

ہر کمپنی کے دانہ کی شکل اور سائز کا فرق ہوتا ہے۔۔۔

اس پوسٹ کو خوب شیئر کریں ،خواہ کاپی کر کے ،،،

آپ بھی پہچان کا طریقہ بتائیں،،،،

#Baaky agri farm

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں