سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) کی جانب سے صارفین کو درپیش مشکلات اور مسائل کے حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر کلی کچھری کا آغاز کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سب ڈویژن آفیسز آنے والے صارفین کے بلوں کی ادائیگی، ڈیڈکشن، تبدیلی میٹر، اوور لوڈنگ، کم وولٹیج، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور دیگر شکایات کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سیپکو سب ڈویژن گولیمار کے ایس ڈی او اسامہ اعجاز، ھائڈرو لیبر یونین کے وائس چیئرمین یاسر منگی، فرحان ماکو و دیگر نے بتایا کہ سیپکو افسران کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق صبح 11 سے دوپھر ایک بجے تک روزانہ کی بنیاد پر شکایات سن کر صارفین کو ریلیف دیا جا رہا ہے، اس امر سے ریکوری میں بھتری آنے کے ساتھ ملازمین کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا موقع میسر ھوا بے، ایک دن میں 30 شکایات رجسٹرڈ ہو رہی بین، جن میں سے کچھ شکایات کو فوری حل کرنے کے علاوہ کچھ بالا افسران کو کارروائی کے لئے بھیجی جاتی ہیں، درین اثنا ھم صارفین کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موقع پر ہی شکایت کو نمٹا نے کی کوشش کرتے ہیں
79









