قصور
وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا،شہری کیش،موٹر سائیکلوں اور دیگر اشیاء سے محروم
تفصیلات کے مطابق قصور اور اس کے گردنواح میں نامعلوم ڈاکوؤں نے مختلف وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپیہ کی موٹر سائیکلز،موبائل فون،لاکھوں روپے کیش و دیگر سامان سے محروم کردیا ہے
تھانہ اے ڈویژن میں کرامت علی نے مقدمہ درج کروایا کہ دربار خواجہ صاحب میری کھڑی موٹر سائیکل نمبری LEM-16-2393
نامعلوم چور لے گئے ہیں تھانہ صدر قصور میں ابو حنفیہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر قصور گھر کو آ رہا تھاکہ شہر قصور سے تین کلو میٹر پیچھے تین کس ڈاکو آئے اور گن پواینٹ پر میرے دوست کو تشدد کا نشانہ بنایا ور مجھ سے 39 ہزار روپے کیش و یگر سامان لوٹ کر لے گئے
تھانہ راجہ جنگ میں نوید مسیح نے مقدمہ درج کروایا کہ میری زیر تعمیر بلڈنگ کے پاس کھڑی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے گئے ہیں
تھانہ الہ آباد میں احمد حسن نے دوخواست دی کہ میرے گھر کے باہر کھری موٹر ائیکل نمبری LEV-18-9465
نامعلوم چور لے گئے ہیں
تھانہ گنڈا سنگھ میں محمد لطیف نے درخواست دی ہے کہ میری کجیاں والا قرستان کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبری LEQ-6793 نامعلوم چور لے گئے ہیں
مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے