جھنگ(چوہدری منیر حسین چدھڑ سے) جھنگ میں عشرہ محرم الحرام امن و سلامتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،چیف سیکرٹری پنجاب کی خصوصی ہدایات،صوبائی وزرا،ڈویژنل کمشنر اور آر پی او کی راہنمائی میں ضلعی افسران نے عشرہ محرم الحرام میں مثالی انتظامات کو یقینی بنایا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے عشرہ محرم الحرام کے پر امن اختتام پر علماء اکرام، امن کمیٹی کے ممبران ،انٹیلیجنس اداروں، سیاسی راہنماؤں،سول سوسائٹی،میڈیا کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ضلعی انتظامیہ، پولیس،ریسکیو 1122،میونسپل کمیٹیز،لوکل گورنمنٹ،واپڈا،کنٹرول روم سٹاف،سول ڈیفنس،پنجاب فوڈ اتھارٹی،ریونیو و دیگر محکموں کے افسران و سٹاف کو ذمہ داری کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے پر شاباش دی۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے کہا ہے کہ خیرو عافیت اور امن و امان کے ساتھ عشرہ محرم الحرام کے اختتام پر اللہ تعالیٰ کا بے حد مشکور ہونے کے ساتھ تمام سٹیک ہولڈرز کا بھی شکر گزار ہوں اور ضلع کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا گو ہوں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]