سکھر ( بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن )
آل پاکستان آرگنائیزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری صوبہ سندھ کے صدر و سکھر ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدر ملک محمد رضوان الحق نے کہا ہے کہ نت نئے ٹیکسز کے نفاذ کے بعد معیشت سستی روی کا شکار ہوگئی ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئی ہیں، تعمیراتی مٹیریل سے وابستہ لوگوں کا کاروبار بری طرح متاثر ہورہا ہے جبکہ اس کاروبار سے وابستہ مزدور مستری طبقہ دیہاڑی سے محروم ہورہا ہے۔ سیمنٹ ڈیلرز نے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاجی تحریک و ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ مطالبات کے تسلیم ہونے تک جاری رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر مختلف علاقوں سے آنیوالے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ معروف صنعت کار ملک رضوان الحق نے کہاکہ بجٹ 2024-25 میں سیمنٹ ڈسٹری بیوشن کے کاروبار پر عائد بھاری ٹیکسز کی وجہ سے سیمنٹ ڈیلرز اور رٹیلرز کا کاروبار کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ U/s 236- ایک فیصد سے بڑھاکر 2.5 فیصد کردیا گیا ہے، ٹرن اور ریٹکس کا اطلاق POSکے لئے سیمنٹ پر (FMCG) فاسٹ موونگ کنزیومر گڈ قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔ FBR-4 کی طرف سے سیمنٹ ڈیلرز رٹیلرز پر (پوائنٹ آف سیلز) کا زبردستی نفاذ کرنے کا کہا جارہا ہے جبکہ اس شعبے کی اکثریت ان پڑھ ہے۔ وہ POSمشین چلانے سے قاصر ہے۔ سیمنٹ ڈیلرز اور رٹیلرز پر نافذ کردہ ٹیکسز بہت زیادہ ہیں، جنہیں سیمنٹ کمپنیوں سے ملنے والے مارجن ڈسکاؤنٹس سے ادا نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی صارف سے وصولی ممکن ہے کیونکہ سیمنٹ سیلز ٹیکس ایکٹ شیڈول میں شامل ہے۔ سیمنٹ کمپنیز اس ٹیکس پر تعاون کرنے سے انکاری ہیں کیونکہ فیڈرل بجٹ نے یہ ٹیکس ڈیلرز اور رٹیلرز پہلے ہی ٹیکس ادا کرتے رہے ہیں اور آج بھی کرریہ ہیں اور آئندہ بھی کرنے کو تیار ہیں لیکن ہمیں ٹیکس کی الجھنوں میں دھکیلنے کے بجائے At Source ٹیکس لگادیا جائے تاکہ محکمہ بلیک میلنگ سے نجات مل سکے۔ بھاری ٹیکسز اور ایکسل لوڈ کی وجہ سے سیمنٹ کی بے تحاشا بڑھتی قیمت صارف کی برداشت سے باہر ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیمنٹ ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے بہت سے لوگ بیروزگار ہورہے ہیں، حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سیمنٹ کے اوپر جو ناجائز ٹیکسز لگائے گئے ہیں انہیں فوری طور پر ختم کیا جائے بصورت دیگر پرامن ہڑتال جاری رہے گی، جس سے ملک میں مزدور و مستری طبقہ دار تعمیراتی مٹیریل سے وابستہ لوگ متاثر ہونگے جو کہ ہمارے ملک کی معیشت کے لئے اچھے اثرات مرتب نہیں ہونگے۔
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا لبنان معاہدے پر بیان
ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ جمعیت علماء اسلام یونٹ سونڈا کا دستوری عمومی اجلاس منعقد
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر