189

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) شیخ الحدیث جانشین مفتی اعظم پاکستان حضرت قبلہ مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین ؓ کی عظیم تعلیمات مشعل راہ ہیں نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین اور شہدائے کربلا نے اپنے

سکھر(بیورو چیف دعا آن لائن نیوز سیدضیاءالرحمٰن ) شیخ الحدیث جانشین مفتی اعظم پاکستان حضرت قبلہ مفتی محمد ابراہیم قادری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین ؓ کی عظیم تعلیمات مشعل راہ ہیں نواسہ رسول حضرت سیدنا امام حسین اور شہدائے کربلا نے اپنے مقدس خون سے دین اسلام کی آبیاری کی اور دین مصطفیٰ کو دوام بخشا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز محفل زکر شہداءکربلا ءبرائے ایصال ثواب مرحوم حاجی محمد ابراہیم کے موقع پر اپنے خصوصی خطاب کے دوران کیا محفل زکر شہداءکربلا ءمیں مشہور نعت خواں الحاج عدنان رضا قادری سمیت نامور عالم دین ،مذہبی شخصیات و عاشقان رسول سمیت سکھر کی معزز شخصیات حاجی محمد صالح ، حاجی محمد شاہد، شریف ڈاڈا، جاوید میمن ،شبیر میمن ،شکور قطری، عبدالصمدصالح میمن سمیت دیگر نے شرکت کی ، اس موقع پر علماءکرام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام عالیٰ مقام حضرت سیدنا امام حسین ظلم کے خلاف ڈٹے رہے اور شہادت پائی جو کہ حق کا روشن پیغام ہے۔ محرم الحرام ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق صبر و تحمل برداشت بھائی چارہ قربانی اور حقانیت کا درس دیتا ہے حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا نے شہادتوں کی عظیم تاریخ رقم کر کے قربانیوں کی لازوال مثال قائم کی۔قبل ازیں صلواة و سلام اور مرحوم حاجی محمد ابراہیم کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ اختتام عالم اسلام کی سربلندی اور وطن عزیز پاکستان میں امن و امان کے لیے دعا کے ساتھ ہوا اور لنگر امام حسین بھی تقسیم کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں