192

ہارون آباد() میاں احسان الحق باجوہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے: چوہدری فقیر حسین

ہارون آباد() میاں احسان الحق باجوہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے: چوہدری فقیر حسین

ملکی معاشی ترقی اور مشکل حالات میں اوورسیز پاکستانیوں کا ہمیشہ اہم کرار رہا ہے ۔بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے ،اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، اوور سیز پاکستانی ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے اداروں میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان خیالات کا اظہار میاں احسان الحق باجوہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی اور انسانی حقوق وسائل نے چوہدری فقیر حسین صدر جناح پریس کلب چشتیاں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے مسائل کے حل کے لیے وہ بطور وفاقی پارلمیانی سیکرٹری اپنا بھرہور کردار ادا کرینگے ۔ دریں اثنا چوہدری فقیر حسین نے میاں احسان الحق باجوہ کو وفاقی پارلمیانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی اور انسانی حقوق وسائل بننے پر مبارک باد پیش کی اور انکے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں