*کراچی شہر کیلئے میرے چند الفاظ*
ھم شدید غفلت اور گمراہی میں مبتلا ھوچکے ہیں، جہاں روزانہ کی بنیاد پر ناحق خون بہایا جائے، جہاں کمزور اور بے بس کی عصمت دری ہوتی ہوں، جہاں انسانیت کے جنازے نکلتے ہوں، جہاں ایمان اور خوف خدا اٹھ گیا ھو، جہاں عصبیت نفرت تعصب عروج پر ھو، جہاں مسالک کی جنگ و دجل جاری ہو، جہاں سیاست قہر بن چکی ھو، جہاں اللہ کے بجائے انسانوں کا قانون اور طاقت قائم ھو، جہاں زنا کاریاں حرام کاریاں نشہ اور شراب نوشیاں عام ہوچکی ہوں، تو پھر اس خطے، مقام، شہر، قصبہ اور علاقے پر اللہ کا عذاب نازل ہوتا ھے۔ شکر کریں ابھی بدترین بد حالی آ نہیں پہنچی لیکن وہ قریب ترین ھے، اس کے منفی اثرات و ثمرات نسلوں تک جا پہنچتے ہیں۔ بس عملِ صالح اور نیکی کی طرف اجتماعی طور پر گامزن اور مرکوز ہوجائیں۔ حقوق اللہ کیساتھ ساتھ حقوق العباد کی بہت زیادہ تعمیل میں لگ جائیں اور زندگی کو سچ میں مکمل لپیٹ لیں، چاہے شیطان، ابلیس اور دجالی عناصر کسی قدر دنیاوی نقصان پہنچادیں۔ صبر شکر قناعت کو ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ آپ کا ایمان اور یقین خدا پر اور ثابت قدمی کا نتیجہ یہ ھوگا کہ آہستہ آہستہ معاشرہ، ماحول اور اطراف زندگی جنت النظیر بنا شروع ھوجائیگا۔ یاد رکھئے جس نے دین محمدی ﷺ کو مکمل طور پر اپنالیا وہی تو ہیں کامیاب و کامران والے، بیشک وہی تو ہیں امن و امان اور سکون والے، بیشک وہی تو ہیں عدل و انصاف اور احسان والے، بیشک وہی تو ہیں ترقی و خوشحالی والے، بیشک وہی تو ہیں اللہ و رسولﷺ والے، وہی تو ہیں مجاہد اور مجتہد والے، بیشک وہی تو ہیں فی سبیل اللہ والے۔۔۔۔ *منجانب: جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی*
نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل نورپورتھل میں یومِ عاشورہ کے تمام جلوس اور
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب علی حسین نے میڈیا کو بتایا ہے کہا
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کا لبنان معاہدے پر بیان
ٹھٹہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ جمعیت علماء اسلام یونٹ سونڈا کا دستوری عمومی اجلاس منعقد
ٹھٹھہ رپورٹ دعا نیوز عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر