سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی پرپولیس کو توصیفی اسناد سے نوازا
سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف عمدہ کارکردگی پرپولیس کو توصیفی اسناد سے نوازا
پشاور (سیدگوہر شاہ) سماج دشمن عناصر کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ابابیل سکواڈ کے جوان اور قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر نے پر تھانہ ریگی کے چوکی شگئی کے انچارج اے ایس آئی انعام اللہ ، اے ایس آئی زین العابدین اور اہلکار تازہ گل، اکرام جبکہ سماج دشمن عناصر کے خلاف ڈٹ کر بہادری کا مظاہرہ کرنے والے ابابیل سکواڈ کے اہلکار شاہ حسین اور ندیم خان کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا گیا، تقسیم انعامات کے دوران سی سی پی او قاسم علی خان نے کہا کہ پولیس جوان محنت کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں نکھار پیدا کریں ، سٹریٹ کرائم، جرائم پیشہ، سماج دشمن عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں اسی طرح جاری رکھیں ، پولیس کا کام عوام کی جان ومال کا تحفظ ہے ۔
امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندیوں کا سلسلہ مزید تیز کردیا گیاہے، ضلع بھر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے، پولیس افسران واہلکار اپنی تمام تر توانائیاں بروکار لاتے ہوئے سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپور کارروائیاں کریں ، سٹریٹ کرائم، آئس، غیرقانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا عمل بھی جاری ہے پشاور پولیس افسران واہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے واضح کیا کہ اچھی کارکردگی کے حامل پولیس افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ اسی طرح جاری رہے گا، پولیس جوان پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرائم اور دیگر معاشرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رکھیں