November 16, 2026

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیر صدارت

IMG-20250407-WA0252

خوشاب ( راجہ نورالہی عاطف سے )ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں بجلی چوری، غیر ملکی پٹرول و ڈیزل،سمگلنگ کی روک تھام، تجاوزات کے خاتمہ، غیر قانو نی پٹرول پمپس، روڈ ٹریفک مینجمنٹ پلا ن، بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور مدارس کی رجسٹریشن پر صدر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن جن محکموں کو جو ٹاسک تفویض کیئے جارہے ہیں وہ اس سے متعلق ہفتہ وار رپورٹس تیار کر کے ڈی سی آفس بھجوائیں۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ کے علاوہ محکمہ کسٹم، پاپولیشن،ریسکیو 1122،ہیلتھ،اینٹی نا رکو ٹیکس، واپڈااور قانو ن نافذ کر نیوالے اداروں کے افسران نے شرکت کی۔