قصور پولیس ملازمین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ،گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا
قصور
پولیس ملازمین کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ،گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں زیر حراست مرد و خواتین کی ویڈیو بنانے کے معاملہ پر
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی آفیسر اور مثل رائٹر کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا یے
گزشتہ دنوں مصطفی آباد کے علاقے میں ایک فارم ہاؤس سے 25 عورتیں اور 30 مرد شراب کو نشے میں دھت اور مجرا پارٹی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں مرد و خواتین کے چہرے واضع دکھائے گئے تھے
ویڈیو وائرل کرنے پر سب انسپکٹر محمد صادق اور کانسٹیبل ندیم ناگی کے خلاف پیکا ایکٹ اور 155 سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے
اور سب انسپکٹر محمد صادق کو نوکری سے برخاستگی کی بھی سزا دینے کیساتھ انسپکٹر ثقلین بخاری ایس ایچ او مصطفیٰ آباد کو معطل کیا گیا ہے ک
سکیورٹی کانسٹیبل کو ڈانس پارٹی کے متعلق افسران بالا کو آگاہ نہ کرنے پر نوکری سے برخاستگی کی سزا سنائی گئی ہے
محرر تھانہ مصطفیٰ آباد محمد شبیر کو حوالات میں ویڈیو بننے سے نا روکنے پر 2 ماہ کی تنخواہ کی تنزلی کی سزا دی گئی ہے
رپورٹ غنی محمود قصوری
بیورو چیف باغی ٹی وی
بیورو چیف دعا نیوز
کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور
ممبر آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ
#قصوریات