November 16, 2026

چشتیاں شریف صدر مملکت اصف علی زرداری وطن عزیز کا

IMG-20250407-WA0133

چشتیاں شریف
صدر مملکت اصف علی زرداری وطن عزیز کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی صحتیابی کے لیے پوری قوم دعا گو ہے اصف علی زرداری سینیئر ترین سیاستدان اور عالمی لیڈر ہیں امت مسلمہ ان کی بیماری پر صحت یابی کے لیے دعا گو ہے خداوند متعال ان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے تاکہ وہ وطن عزیز کی خدمات کے سلسلے کو اگے بڑھا سکیں سیم تھور کا خاتمہ زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہمارے کسانوں کی بقا اور اہل علاقہ کا روزگار زمینوں سے وابستہ ہے اور زمینیں بنجر ہو چکی ہیں سیم تھور کے خاتمے اور زمینوں کی بحالی کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا رہا ہے دورہ امریکہ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں سے سیم تھور کے خاتمے کے لیے بات کریں گے
ان خیالات کا اظہار سابق صدر چیمبر اف کامرس لاہور سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے چیمبر آف کامرس کے وفد کے ہمراہ امریکہ سے صحافیوں کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا
صدر چیمبر اف کامرس نے کہا ملک کی معیشت کا دارومدار کسانوں کے معاشی طور پر مضبوط ہونے سے جڑا ہوا ہے کسان شدید پریشان ہیں جمع پونجی خرچ کر کے گندم پیدا کی اب خریدار کی راہ دیکھ رہے ہیں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں چھوٹے ذمہ داروں کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری ایکشن لیں قابل عمل اور موثر اقدامات اٹھاتے ہوئے زمینداروں کے مسائل حل کریں ضلع بہاول نگر سے سیم تھور کے خاتمے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے کہ عالمی مالیاتی اداروں کے تعاون سے ضلع بہاول نگر سے سیم اور تھور کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے
سینیٹر ظفر اقبال چوہدری نے کہا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صنعت کا پہیہ تیزی سے گھومے گا وطن عزیز میں سرمایہ کاری بڑھے گی برآمدات میں اضافہ ہوگا روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بے روزگاری ختم کرنے میں مدد ملے گی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ اتفاق رائے تک کے لیے موخر کر دیا جائے چولستان کی اباد کاری کے لیے سونا اگلتی زمینوں کو ہرگز بنجر نہ کیا جائے تمام سیاسی جماعتیں سول سوسائٹی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز ایک ٹیبل پر بیٹھ کر نہروں کے معاملے پر اتفاق رائے پیدا کریں