*کس قدر بد نصیب ہیں ہم کہ ہمیں انسانوں کی اس دنیا میں ہمیشہ علم اور عقل کی اہمیت ثابت کرنا پڑی ہے ۔*
*کس قدر بد نصیب ہیں ہم کہ ہمیں انسانوں کی اس دنیا میں ہمیشہ علم اور عقل کی اہمیت ثابت کرنا پڑی ہے ۔*
*”ہمیں تو اب پتہ چلا!”*
ہمیں تو اب پتہ چلا کہ اگر گھی 350 سے 400 روپے کلو ہو، تو مہنگائی آسمان پر ہوتی ہے…
اور اگر یہی گھی 600 روپے ہو جائے تو شکر منانی چاہیے کہ 1965 کے بعد اتنی سستی چیز ہمیں نصیب ہو رہی ہے!
ہمیں تو اب پتہ چلا کہ پیناڈول اگر 20 روپے کی ہو تو عوام پر ظلم ہے،
اور اگر 50 روپے میں ملے تو یہ حکومت کی “صحت افزا اسکیم” کا حصہ ہے۔
یعنی جیب بھی خالی، جسم بھی بخار میں… مگر دل مطمئن: “چلو سستی تو ہے!”
ہمیں تو اب پتہ چلا کہ سیرپ اگر 100 روپے کا ہو تو ڈاکٹروں کی ملی بھگت ہے،
اور اگر وہی سیرپ 360 میں ملے تو یہ دوا نہیں، ترقی کی خوشبو ہے!
اب ہمیں پتہ چلا کہ زرمبادلہ اگر 22 ارب ڈالر ہو تو ہم دیوالیہ ہونے ہی والے ہوتے ہیں،
لیکن اگر صرف 10 ارب بچیں تو ہم ترقی کی رفتار سے ایسے دوڑ رہے ہوتے ہیں جیسے موٹر وے پر CNG رکشہ!
ہمیں تو اب سمجھ آیا کہ چینی اگر 70 سے 80 روپے کلو ہو تو عوام رو رہی ہوتی ہے،
لیکن اگر 170 روپے کلو ہو جائے تو یوں لگتا ہے جیسے نانی اماں کے ہاں میٹھا پلاؤ پکا ہو—سب خوش!
ہمیں تو یہ بھی پتہ چلا کہ آٹا اگر 100 روپے کلو ہو تو حالات خراب ہیں،
اور اگر 220 روپے کا ہو جائے تو “معاشی انقلابی” دور شروع ہو چکا ہے۔
یعنی روٹی اب مہنگی نہیں، “پریمیم پراڈکٹ” ہو گئی ہے۔
روٹی کی بات آئی تو… ہمیں تو اب معلوم ہوا کہ جب روٹی 7 روپے کی تھی تو “انتہائی مہنگی” تھی،
اب 15 روپے کی ہے تو ہر نوالہ کھا کر ایسا لگتا ہے جیسے IMF نے دعا دی ہو۔
اور جی ڈی پی؟
ہمیں تو اب پتہ چلا کہ اگر 6٪ گروتھ ہو تو ملک تقریباً قبر میں ہوتا ہے،
لیکن اگر منفی 2٪ ہو تو ہم اتنی تیزی سے ترقی کر رہے ہوتے ہیں
ہمیں تو اب یہ بھی پتہ چلا کہ بجلی کا یونٹ اگر 16 سے 17 روپے ہو تو “اندھیرا ہی بہتر ہے”،
اور اگر وہی 60 روپے یونٹ ہو جائے تو ہمیں بجلی سے محبت ہو جاتی ہے، کیونکہ یہ “سستا” ہو جاتا ہے۔
ایسا سستا کہ دل کرے فریج کھول کے بیٹھ جائیں۔
بل؟ ارے بھئی!
200 یونٹس کا بل اگر 2500 ہو تو لگتا ہے بجلی نے چوری کر لی،
لیکن اگر 10,000 کا آئے تو واہ جی واہ! معیشت ترقی کر رہی ہے، مبارک ہو!
تو صاحبو!
ہمیں تو اب پتہ چلا کہ جیب خالی ہو تو “مہنگائی کا جن” ہوتا ہے،
اور اگر جیب خالی ہونے کے بعد بھی مسکراؤ تو یہ “قومی خدمت” ہے۔
کیوں جی، کرپٹ اشرافیہ کے سپورٹرز آپ کو بھی اب پتہ چلا، یا ابھی کوئی سبزی باقی ہے؟