199

ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ* *10 دس محرم الحرام یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا معلیٰ ریلوے روڑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کمالیہ: افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف ٹوبہ ٹیک سنگھ چیئرمین ینگ جرنلسٹ پریس کلب کمالیہ* *10 دس محرم الحرام یوم عاشور کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا کربلا معلیٰ ریلوے روڑ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو علی عباس ذوالقرنین اور اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ میڈم اقراء ناصر نے جلوس کی نگرانی کرتے ہوئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے ::*
*تفصیلات کے مطابق دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے تقریباً ایک بجے دوپہر بر آمد ہوا :*. * اس سے قبل امام بارگاہ میں شہداء کربلا کی قربانیوں پر مجلس عزا برپا ہوئی اور عزاداروں نے سینہ کوبی و زنجیر زنی کی اور شبہیہ ذوالجناح بر آمد ہوا. جلوس صدر بازار پہنچا تو شہر کے تمام چھوٹے بڑے تعزیے کے جلوس مرکزی جلوس میں شامل ہوگیے. ڈاکٹر نذر چوک میں مجلس عزا منعقد ہوئی. جلوس رات تقریباً دس بجے اپنی منزل مقصود تک پہنچ گیا اور اختتام پذیر ہوا. مجموعی طور پر جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے. گلیوں اور راستوں پر پولیس اہلکارتعینات تھے اور ساتھ ساتھ چھتوں پر سنایپر بھی تعینات کیے گیے تھے. میونسپل کمیٹی کی جانب سے جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی سمیت لایٹنگ کے بہترین انتظامات کیے گے تھے. جلوس کی نگرانی کے لیے میونسپل کمیٹی کی جانب سے سی سی ٹی وی کمیراز لگائے گیے تھے. جلوس کے ساتھ ساتھ میڈیا کوریج، ریسکیو، سول ڈیفنس، واپڈا، محکمہ ہیلتھ، ریونیو، میونسپل کمیٹی، فائر بریگیڈ کا کا عملہ بھی تعینات کیا گیا. امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو علی عباس ذوالقرنین اعوان ،اسسٹنٹ کمشنر میڈم اقرا ناصر ، چیف آفیسر محمد طاہر فاروق ،اے ایس پی کمالیہ میڈم سندس اسحاق کمالیہ سمیت امن کمیٹی کے ممبران جلوس کے ہمراہ موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں