October 14, 2026

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر یرغمال بنائے جانے اور بلوچستان

IMG-20250404-WA0186

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) ہارون آباد میں سول سوسائٹی کے زیر اہتمام بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر یرغمال بنائے جانے اور بلوچستان میں انتشار پھیلانے کی کی گھناؤنی سازش کے خلاف اظہارِ مذمت اور احتجاج کے لیے پر امن ریلی نکالی گئی.ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں اس قسم کی دہشت گردی اور پروپیگنڈہ فیک نیوز ایجنڈا کے خلاف نعرے درج تھے.ریلی کے شرکاء سکریٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی تاجر رہنما ملک محمد ریاض خلجی،ملک رشید احمد،راؤ ندیم،عمران عباس،غلام نبی سپراء ایڈووکیٹ،عالم کمبوہ،ہارون الرشید طاہر توگیروی اسد چوہدری فراز جٹ ندیم ظفر شاہد غوری ندیم بھٹی فیاض چوہدری ہدایت علی قاضی نوید قاضی زاہد حسین انجم ڈاکٹر ذوالفقار قریشی ایم آصف قمر دیگرنے کہا کہ پاکستان کے عوام وطن عزیز میں امن بھائی چارہ اور تعمیر و ترقی کے لئے ہر طرح متحد ہیں اور سازشی عناصر کی جانب سے پھیلائی منفی اور گھٹیا مہم کو ناکام بنانے کے عزم میں برابر کے شریک ہیں.پاک فوج نے وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش پیش کرنے کی لازوال اور بے مثال تاریخ رقم کی ہے.جعفر ایکسپریس کو اغواء کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف قومی اتحاد اور جذبہ ہی ہمارا قومی شعار ہے اور جذبہ حب الوطنی اور قربانی سے سرشار پاک فوج کا ہر سپوت ہم سب کے لئے فخر کا استعارہ ہے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک دشمن عناصر ذلت اور رسوائی سے دوچار ہوں گے۔

ہارون آباد (تحصیل رپورٹر) تاجران کی جانب سے ستھرا پنجاب ہارون آباد کی ٹیم کے اعزز میں پروقار سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ستھرا پنجاب کے سپروائزرز اورسینٹی ورکرز کو مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران نے اعلی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مالائیں پہنائیں اور انکی مٹھائی سے تواضع کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تاجران نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی تمام ٹیم کو عید الفطر کے موقع پر عید گاہ سمیت شہر بھر کی صفائی ستھرائی کی اعلی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام تاریخی پروگرام ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں مرکزی انجمن تاجران اعلی کردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہر ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی حاجی باؤ عطا الرحمن کریانہ ایسوسی ایشن کے محمد ریاض، چوہدری فیاض،محمد امین مغل،ملک شاہد، شیخ احمد اور دیگر نے ستھرا پنجاب کی ٹیم کو مالائیں پہنائیں اور مٹھائی پیش کی گئی اور آخر میں ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی،