*مستونگ لکپاس دھرنا و لانگ مارچ*
*مستونگ لکپاس دھرنا و لانگ مارچ*
*بی این پی کا دھرنا چھٹے روز میں داخل رات گئے حکومتی وفد کی آمد مذاکرات ایک بار پھر ناکام سردار اختر مینگل کا گرفتار خواتین کی رہائی تک دھرنا و مارچ جاری رکھنے کا اعلان*
*تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل کی قیادت میں لکپاس پر دھرنا چھٹے روز بھی جاری گزشتہ رات حکومتی وزراء کی ایک وفد جس میں صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ صوبائی وزیر پی اینڈ ڈی ظہور بلیدی رکن صوبائی اسمبلی عبدالصمد گورگیج اور دیگر شامل تھے انہوں نے اختر مینگل سے ملاقات کی مگر مذاکرات ایک بار ناکام ہوگئے پارٹی کے ترجمان کے مطابق لانگ مارچ اور لکپاس دھرنا خواتین کی رہائی تک جاری رہے گا آج دن کو لاپتہ افراد کے لواحقین جن میں خواتین کی ایک ریلی مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کیا اور دھرنا میں شامل ہوگئی اس کے علاوہ تمام اضلاع سے پارٹی کارکن دھرنے میں شامل ہو رہے ہیں سردار اختر مینگل نے منگل کی شام کو اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت کو دیئے گئے ڈیڑلائن آج رات کو ختم ہوگی ہم اپنے آئندہ کی لائحہ کے بارے میں پارٹی کے مرکزی اجلاس میں فیصلہ کرینگے کی مارچ کس طرف کرنا ہے انہوں نے کہا کہ خواتین کی رہائی تک ہمارے لانگ مارچ و دھرنا جاری رہیگا انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی وفد بے اختیار ہے اور نہ مسلے کی حل میں سنجیدہ دکھائی دے رہا ہے*