القسام بریگیڈ کا نفسیاتی حملہ….!
القسام بریگیڈ کا نفسیاتی حملہ….!
جلد ہی ان شاءاللہ القسام بریگیڈ اسرائیلی قیدیوں کی ایسی ویڈیو جاری کرے گی جس سے تل ابیب کے ایوانوں میں لرزہ طاری ہوگا ان شاءاللہ اور اسرائیلی عوام بھی نفسیاتی طور پر متاثر ہوکر اپنی حکومت کے خلاف مظاہروں میں تیزی لاے گی !
ایسی ویڈیوز کو جاری کرنے کا مقصد اسرائیلی عوام کو نفسیاتی طور پر متاثر کرنا اور اسرائیلی حکومت پر پریشر بڑھانا ہوتا ہے تاکہ وہ جنگ بندی پر مجبور ہوجاے
*اسرائیلی قیدی کا ویڈیو پیغام: “میں مر رہا ہوں، مجھے بچاؤ”*
عسکری ونگ القسام کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ایک اسرائیلی قیدی نے اپنی زندگی کی دہائی دیتے ہوئے کہا کہ:
– 🔹 “یہ ویڈیو میں نے خود بنانے کی درخواست کی، نہ کہ حماس یا نیتن یاہو نے۔ یہ کوئی نفسیاتی جنگ نہیں، میں مر رہا ہوں، اور اصل نفسیاتی جنگ اسرائیلی بمباری کی مسلسل گونج ہے جو 24 گھنٹے سنائی دیتی ہے۔”
– 🔹 قیدی نے اسرائیلی عوام سے اپیل کی: “مجھے بچانے کے لیے سب مل کر کوشش کریں۔ میں اسرائیل کی مزدور یونین سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ میری رہائی کے لیے ہر ممکن دباؤ ڈالے۔”
– 🔹 اس نے مزید کہا: “ہمیں یہاں سے فوجی طاقت کے ذریعے نہیں نکالا جا سکتا، اور اگر ایسا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کا نتیجہ ہماری ہلاکت کی صورت میں نکلے گا۔”
یہ بیان اسرائیل کے لیے ایک بڑا چیلنج ثابت ہو گا کیونکہ اس سے عوامی دباؤ میں اضافہ ہوگا اور حکومت کی پالیسیوں پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔