پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 600 ارب روپے کے قریب ( قرض کی رقم سے ) لاگت سے انڈر گراؤنڈ بلیو لائن ٹرین کا منصوبہ۔۔
پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں 600 ارب روپے کے قریب ( قرض کی رقم سے ) لاگت سے انڈر گراؤنڈ بلیو لائن ٹرین کا منصوبہ۔۔
چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کیلیے بنائی جانے والی نہروں ( جن کو اب کسی شہید کا نام دے دیا گیا ہے ) کیلیے سینکڑوں ارب روپے کا خرچ۔۔۔۔
اب لاہور سے بہاولنگر تک موٹروے کا منصوبہ ( بھاری بھرکم بیرونی قرض کی رقم سے )
اب بھکر اور بہاولنگر میں ائیرپورٹس بنانے کا خواب دیکھ لیا گیا ہے، یہ بھی بھاری بھرکم اربوں روپے کے بیرونی قرض سے بنائے جائیں گے
جو سرکاری سکول، اسپتال، بیسک ہیلتھ یونٹ مریم نواز کے ابا اور چچا نے بنائے تھے انکو مریم آوٹ سورس اور پرائیوٹ کررہی ہے۔
جو سرکاری سکول انکے چچا نے بنانے کا کریڈٹ لیا تھا انکو پرائیویٹائز کیا جارہا ہے کہ چلانے کیلیے پیسے نہیں ہیں۔
مہنگی بجلی کے مہنگے ترین جو منصوبے بینظیر بھٹو، نواز شریف اور شہباز شریف نے لگائے تھے، کرائے کے بجلی پلانٹس زرداری نے لگائے تھے، آج یہ سب مل کر ان منصوبوں کو ہی گالیاں نکال رہے ہیں لیکن یہ نہیں بتاتے کہ لگائے کن ظالموں نے تھے، ان منصوبوں کی وجہ سے بجلی کا یونٹ 70 روپے علاوہ ٹیکسز، اور گردشی قرضے 2 ہزار ارب تک پہنچ چکے۔
اربوں روپے خرچ کرکے زیرو آوٹ پٹ والے ان گنت بیرونی دورے۔۔۔۔
اسکے علاوہ اربوں روپے ہر ماہ شریف خاندان کی حکومت کی تشہیر پر خرچ کیے جارہے ہیں
کھربوں روپے اپنی بلے بلے اور مشہوری کی خاطر فضول ترین منصوبوں میں جھونکے جارہے ہیں۔
یہ خاندان گزشتہ 40 سال میں قرض کے درجنوں ارب ڈالرز ایسے ہی فضول ترین اور unsustainable منصوبوں میں جھونک چکا ہے۔ شاید ہی کوئی ایک منصوبہ ایسا ہو جو آج تک کامیابی سے چل رہا ہو، ملک و قوم کیلیے فایدہ مند ہورہا ہو۔۔۔
سستی روٹی تندور، ییلو کیبز، اپنا روزگار سکیم کی پیلی ٹیکسیاں اور کیری ڈبے، لاکھوں لیپ ٹاپس، موٹرویز کے منصوبے، اربوں ڈالر لاگت والے میٹرو بسز اور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ۔۔۔ کھربوں روپے صرف لاہور میں سیمنٹ اور کنکریٹ پر خرچ کر دینا۔۔۔۔ اسکے علاوہ ان گنت معاملات ہیں۔۔
دوسری طرف اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے 6 ارب ڈالرز تک خرید چکا ہے۔ آئی ایم ایف سے مزید اربوں ڈالرز کے قرض لینے کی کوششیں جاری ہیں۔ دنیا کے باقی ممالک سے بھی قرض لینے کی کوششیں چل رہی ہیں۔ اس سال ٹیکس کولیکشن کا جو ٹارگٹ رکھا گیا ہے اس میں 600 ارب روپے سے زائد کا شارٹ فال ہے۔
نہلے، نکٹھو اور ذاتی ملازم بنے ہوئے سرکاری ملازمین کو اربوں روپے خرچ کرکے نئی گاڑیاں دی جارہی ہیں۔
وزراء و ارکان اسمبلی کی تنخواہیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں۔
گردشی قرضے کئی ہزار ارب تک پہنچ چکے ہیں۔
سینکڑوں سرکاری ادارے اور ڈیپارٹمنٹ مل جل کر ہزاروں ارب کا نقصان کر چکے ہیں اور مزید کرتے چلے جارہے ہیں۔
20 لاکھ سے زائد لوگ 3 سال میں اربوں ڈالرز خرچ کرکے اور اربوں ڈالرز کا سرمایہ لے کر ملک چھوڑ گئے ہیں، لاکھوں مزید اس کوشش میں ہیں کہ جہنم سے نکل سکیں۔
ایکسپورٹس گر رہی ہیں، صنعتیں منفی میں چل رہی ہیں، بند ہورہی ہیں، ملازمین کو فارغ کررہی ہیں۔
لیکن شہباز شریف اور مریم نواز کا بے مثال ترقی اور خوشحالی کا سال سرپٹ بھاگ رہا ہے۔۔۔۔
بلاشبہ نواز شریف اور اسکی ن لیگ، اور سیر پر سوا سیر کے مصداق آصف زرداری کی پیپلز پارٹی، دونوں کی مشترکہ سرپرستی میں یہ ملک دنیا کا نمبر ون ملک بنے بنا نہیں رہیگا۔ بس عوام ہی ناشکری ہے