112

ہارون آباد امام حسین علیہ السلام کی محبت ہر مسلمان کے دل کے اندر موجود ہے اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کے بغیر اخرت میں کامیابی ناممکن ہے شہداء کربلا کی لازوال اور بے مثال قربانیوں کی بدولت اج دین اسلام پوری اب و تاب کے ساتھ زندہ و جاوید ہے امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاران نے جانوں کے نذرانے

ہارون آباد
امام حسین علیہ السلام کی محبت ہر مسلمان کے دل کے اندر موجود ہے اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے محبت کے بغیر اخرت میں کامیابی ناممکن ہے شہداء کربلا کی لازوال اور بے مثال قربانیوں کی بدولت اج دین اسلام پوری اب و تاب کے ساتھ زندہ و جاوید ہے امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاران نے جانوں کے نذرانے پیش کر کے دین اسلام کو تا قیامت امر کر دیا
ان خیالات کا اظہار ضلع بہاول نگر کو سی بیک موٹروے و ایئر ایمبولنس پروگرام سے ملانے والے عوامی لیڈر ڈاکٹر منظر اقبال چودری نے روز عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام کیا
ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری نے کہا یوم عاشورہ کے موقع پر دین اسلام کے اصولوں پر عمل درامد اور اپنے اپ کو اسلام کے عین مطابق ڈھالنے کا دن ہے ہم شہداء کربلا کی قربانیوں کو یاد رکھیں گے اور جن مقاصد کے لیے شہداء نے قربانیاں پیش کیں ان کے حصول کے لیے تن من دھن سے جدوجہد جاری رکھیں گے عاشورہ کے موقع پر اتحاد اتفاق اور ہم اہنگی کی اشد ضرورت ہے تمام مسلمان اپنے اختلافات بھلا کر حسینیت کے راستے کو اپنائیں اور مضبوط قوم بن کر عالمی سطح پر اپنا تشخص اجاگر کریں اور مسلمانان عالم جن مسائل کا شکار ہیں حریت کے علمبرداروں کے نقش قدم پر چل کر تمام مسائل کا حل تلاش کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں