November 16, 2026

*عید کے روز عمران خان سے ملاقات کیلئےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا*

IMG-20250401-WA0243

*عید کے روز عمران خان سے ملاقات کیلئےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا*

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج عیدکے روز ملاقات کے لیےکوئی رہنما یا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔

بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالہ جیل ملاقات کے لیے نہیں آیا۔

جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ منگل کو فیملی اور وکلا کی ملاقات طے شدہ ضابطے کے مطابق ہونی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ عید کے دوسرے روز فیملی اور وکلا ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے۔