خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں سرکاری سکولوں میں رونما ہونے والی تبدیلی
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب میں سرکاری سکولوں میں رونما ہونے والی تبدیلی کو دیکھ کر والدین نے نجی سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں کا انتخاب کرنا شروع کر دیا ہے۔ضلع خوشاب میں وزیر اعلی ا پنجاب کے ویژن کے مطابق سرکاری سکول ، مثالی سکول کے ماٹو کے ساتھ والدین کا رجحان ان تعلیمی اداروں کی طرف بڑھنےلگاہے۔ سی ای او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ان کی پوری ٹیم کی مخلصانہ کوششوں سے ضلع خوشاب میں سرکاری اسکولوں کی خوبصورتی، جدیدیت اور معیاری تعلیمی ماحول ایک نئے دور کی علامت بن چکے ہیں۔ ان اسکولوں کی تزئین و آرائش، دلکش ماحول اور جدید سہولیات نے تعلیمی اداروں کو بچوں کے لیے پُرکشش اور تخلیقی مراکز میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس لیے اب والدین کا رجحان ان اداروں کی طرف تیزی سے بڑھنے لگا ہے اور وہ اپنے بچوں کو ان اداروں میں داخلہ دلوا کر خوش اور مطمئن نظر آتے ہیں تاکہ ان کو مستقبل روشن ہو اور اپنے بچوں کے حوالے سے ان کے خواب شرمندہ ء تعبیر ہوں ۔