August 30, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہردلعزیز معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور

IMG-20250330-WA0124
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کی ہردلعزیز معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میری طرف سے تمام عالم اسلام اور وطن عزیز پاکستان کے مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ خدا کرے یہ عید کا چاند تمام عالم اسلام کے لیے ڈھیروں خوشیاں لے کر آءے اور سب کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کے اس پرمسرت موقع ہمیں غریب اور نادار لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیئے۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ ہمارے پیارے مذہب اسلام کی سنہری تعلیمات سرچشمہ ء نور و ہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح ادارے حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی ان سنہری تعلیمات کی رو سے بھی ہمیں غرباء و مساکین کے بارے میں ایثار و ہمدردی کا درس دیا گیا ہے ۔ لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ عید سعید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں اپنے گرد و نواح میں ایسے ضرورت مند لوگوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی عید کی خوشی میں برابر کے شریک ہو سکیں اور یہی ہمارے پیارے مذہب اسلام کا درس ہے ۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0