November 16, 2026

قصور منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار

IMG-20250328-WA0295

قصور
منشیات فروش معہ ڈیڑھ کلو چرس اور چوری کی موٹر سائیکل سمیت گرفتار

تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ منشیات فروش کو ایس ایچ او الہ آباد ڈاکٹر ذوالفقار کی ہدایت پر گرفتار کر لیا گیا
کوٹ بسم اللہ کنگن پور کا رہائشی منشیات فروش زوہیب اختر عرصہ دراز سے الہ باد،کنگن پور و ملحقہ علاقوں میں منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا جس کے قبضہ سے ڈیڑھ کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ہے نیز ملزم منشیات فروشی کیساتھ ساتھ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث نکلا اور ملزم سے چوری شدہ ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے
ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے