August 29, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

پسنی: کسٹم آفس پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں*

20250326_153851
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

*پسنی: کسٹم آفس پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں*

*پسنی:* پسنی کے سٹی ایریا میں زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی، پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے اندر واقع کسٹم آفس پر دستی بم پھینکا۔

دستی بم آفس کے پیچھے گٹر پر گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ خوش قسمتی سے اس حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں،

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0