کوہلو : مبینہ تشدد سے جان بحق شہری کے لواحقین کا ختم نبوت چوک پر میت کے ہمراہ دھرنا جاری ،
کوہلو : لیویز نے میرے بھائی عبداللہ کو 20 مارچ کو گرفتار کرکے لیویز صدر تھانہ منتقل کردیا ، کزن محمد امین
کوہلو : بغیر کسی جرم کے بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، کزن محمد امین کا الزام
کوہلو : 24 اور 25 مارچ کے درمیانی شب حالت غیر ہونے پر ہمارے حوالے کردیا گیا ، کزن محمد امین کا الزام
کوہلو : لیویز افسران پر ایف آئی آر کے اندراج اور گرفتاری تک دھرنا جاری رہے گا ، لواحقین کا مطالبہ
کوہلو : لیویز حکام کا الزامات کی تردید ،
کوہلو : 22 مارچ کو ڈی سی کے احکامات پر تھری ایم پی او کے تحت عبداللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، لیویز حکام
کوہلو : اسی دن ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ، لیویز حکام
کوہلو : لیویز نے کوئی تشدد نہیں کیا ، مذکورہ شخص ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہے ، لیویز حکام









