November 16, 2026

‏اہم اہم اہم !!! ایک بات بار بار واضح کر رہا ہوں کہ توہینِ مذہب کی ایف آئی آرز کو غلط نہیں کہا جا رہا بلکہ

20250326_153851

‏اہم اہم اہم !!!
ایک بات بار بار واضح کر رہا ہوں کہ توہینِ مذہب کی ایف آئی آرز کو غلط نہیں کہا جا رہا بلکہ یہ کیس مقدمہ درج ہونے سے پہلے کوئی مداخلت یا کچھ غلط ہوا یا نہیں اُس کی تحقیقات کیلئے ہے. اگر ہائیکورٹ کی ڈائریکشن پر توہینِ مذہب کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنا تو کمیشن کی کاروائی پبلک ہو گی اور یہ ایک غلط تاثر چل پڑا ہے کہ کمیشن بن رہا ہے دونوں سائیڈز کو سن کر ہی کمیشن بننے یا نا بننے کا فیصلہ کروں گا. اگر کمیشن بنا تو بلاسفیمی سے متعلقہ کوئی بھی شخص یا ایکٹیویسٹ چاہے حق میں ہو یا مخالف کمیشن میں شامل نہیں ہو گا. بہتر ہوتا کہ یہ تمام چیزیں کمیشن دیکھتا جس میں ایکسپرٹس موجود ہوتے لیکن جن پر الزام ہے وہ یہ چاہتے ہیں کہ یہ عدالت خود دیکھے تو اب مجھے Picture clear کرنے کیلئے کسی حد تک Opinion form کرنا پڑے گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے اہم ریمارکس