November 16, 2026

نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق۔

IMG-20250323-WA0056

نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہلکار جاں بحق۔

خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے نہیں دیں گے، سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان

نوشکی(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق نوشکی کے علاقے غریب آباد کے قریب پولیس موبائل پرحملہ اُس وقت ہوا جب وہ گشت کررہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے بتایاکہ جاں بحق پولیس اہلکاروں کی میتیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے نوشکی میں پولیس موبائل پر حملے اور مزدوروں کے قتل کی مذمت کی اور کہاکہ پولیس اہلکاروں اوربےگناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ خون بہانے والوں کوبلوچستان میں چھپنے نہیں دیں گے، سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔قبل ازیں بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔