November 16, 2026

وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا

20250321_071055

وفاقی کابینہ اراکین کی تنخواہوں اور الاؤنس میں اضافہ کر دیا گیا

ایک طرف حکومت عوام کی خوشحالی کا راگ الاپ رھی ھے دوسری طرف وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیران کی تنخواہوں میں 188 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔۔ اس وقت ملک میں بے روزگاری عروج پر ھے کاروبار ختم ھیں مہنگائی کا طوفان ھے اور سفید پوش شھری کیلیے دو وقت کی روٹی کمانا مشکل ھے۔۔ عوام ناجائز ٹیکسوں کے وجہ سے سخت پریشان ھیں

وفاقی وزراء نے اپنی اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری منظور کر لی: ذرائع
نئے بل کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار ہوگی:

اس سے پہلے وفاقی وزیر کی تنخواہ 2 لاکھ اور وزیر مملکت کی 1 لاکھ 80 ہزار تھی
وفاقی وزیر کی تنخواہ میں 159 فیصد اضافہ منظور
وزیر مملکت اور مشیر برائے وزیراعظم کی تنخواہوں میں بھی 188 فیصد تک اضافہ منظور۔۔۔۔۔۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔۔۔۔۔۔پاکستان ویلفیر پارٹی وزراء کی تنخواہوں میں بے تکے اضافے کو مسترد کرتی ھے۔۔۔۔۔