لاہور پولیس ایلیٹ فورس اہلکار نے PA کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر نوکری سے استعفی دے دیا،
لاہور پولیس ایلیٹ فورس اہلکار نے PA کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر نوکری سے استعفی دے دیا،
*لاہور ایلیٹ فورس میں تعینات کانسٹیبل اسماعیل C/22035 ایک دن کی غیر حاضری کے بعد دوبارہ امد کے سلسلہ میں ڈولفن ہیڈ کوارٹر پہنچا*
*لاہور ایس پی مجاہد کا اضافی چارج ایس پی ڈولفن فورس کے پاس موجود ہے*
*موجودہ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا شمار انتہائی فرض شناس اور شاندار کارکردگی کے حامل افسران میں ہوتا ہے*
لاہور ) پولیس افسران کے دفاتر میں موجود زيلی دفتری اسٹاف کی جانب سے ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک کے نتیجہ میں باوردی ملازمین کی خودکشی کے متعدد واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ فورس ملازم نے ایس پی ڈولفن کے دفتر میں تعینات PA کے مبینہ غیر اخلاقی رویہ سے دل برداشتہ ہو کر محکمہ پولیس سے استعفی دے دیا ۔کانسٹیبل اسماعیل نے اپنے اڈیو بیان میں واضح کیا کہ وہ اس سے پہلے بھی 24 گھنٹے کے لیے غیر حاضر رہ چکا ہے جس دوران مذکورہ PA کہ غیر منصفانہ اور بد تہذیبی پر مبنی عادات کی وجہ سے اس کی *غیر حاضری کا دورانیہ 24 گھنٹے سے بڑھ کر 04 یوم* پر جا پہنچا تھا