تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں تین چوری کی وارداتیں۔ نامعلوم ملزمان مدرسہ سے سولرپلیٹیں، مرادآبادسےبکری اور نائب قاصدکاموٹرسائیکل لےاڑے .
تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں تین چوری کی وارداتیں۔ نامعلوم ملزمان مدرسہ سے سولرپلیٹیں، مرادآبادسےبکری اور نائب قاصدکاموٹرسائیکل لےاڑے .
میلسی(محمدمختارسولگی)تفصیل کےمطابق تھانہ سٹی میلسی کی حدود میں گزشتہ دنوں چوری کی تین وارداتوں میں شہری مختلف اشیاء سے محروم ہوگئے۔ چوری کی پہلی واردات فدہ ٹاؤن میں ہوئی۔ جہاں دینی مدرسہ کے دروازے کاتالاکاٹ کرچور سولرسسٹم بمعہ تار مالیت 55000 لےگئے۔ دوسری واردات بستی دورہٹہ مرادآباد موضع کمبر میں مجاہدعباس ولدمحمد شہبازقوم ارائیں کےگھرکےساتھ حویلی سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایک عددسفید بکری مالیت 50000 اٹھاکرفرارہوگئے۔تیسری واردات دفتراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میں ہوئی نائب قاصدمحمدحسین ولداللہ یارکاموٹرسائیکل نمبرbrn2520 رنگ لال دفترکےاحاطہ سے نامعلوم چور لےاڑے ۔تینوں وارداتوں کی ایف آئی آر تھانہ سٹی میلسی میں درج کرلی گئی ہیں.