رپورٹ: عباس آرائیں سٹی پریس کلب ڈگری
رپورٹ: عباس آرائیں
سٹی پریس کلب ڈگری
ڈگری: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر میر طارق علی خان تالپور کی فکر اور لگن پر خیابان اکبر ھاؤسنگ سوسائٹی ڈگری کے روح رواں جاوید احمد قائم خانی نے 12 رھائشی پلاٹس معذوروں کے اسکول کو عطیہ کردئیے ہیں ۔
معاہدے پر آج دستخط بھی ہوگئے ۔
سوسائٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر محمد اسلم خان قائم خانی نے بتایا کہ 18 کلاس روم اور کھیل کود کے لئے علیحدہ ایریا بنے گا ۔
جس کے لئے ایک بڑی جگہ انہیں درکار تھی۔
میر طارق علی خان تالپور کی لگن سے یہ ادارہ مستقل ایک سینٹر ڈگری میں قائم کررھا ھے ۔
جس کے لئے خیابان اکبر ہاؤسنگ سوسائٹی نے ڈگری شھر اور اطراف کے معذوروں کے لئے یہ جگہ عطیہ کی ھے جس پر ایک سے دو ماہ میں تعمیراتی کام شروع ھو جائے گا۔