مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں کٹوتی،ایک اور ریٹیلر گرفتار، ایک ملزم فرار۔
مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں کٹوتی،ایک اور ریٹیلر گرفتار، ایک ملزم فرار۔
میلسی (محمدمختارسولگی)مستحق خواتین کو ملنے والی امدادی رقوم میں کٹوتی کرنے،
مستحق اور غریب خواتین کے حق پر ڈاکہ ڈالنے والے ریٹیلرز کے خلاف ایک اورکارروائی، تھانہ صدر میلسی نے فراڈیے ریٹیلر مہر نازک آرائیں کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا بھائی مہر جعفر آرائیں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق، عالم پور کے علاقے چاہ شیریں والا کے رہائشی دو سگے بھائی مہر جعفر آرائیں اور مہر نازک آرائیں مستحق خواتین کو ملنے قالے امدادی فنڈز میں غیر قانونی طور پر 500-1000 روپے کی کٹوتی کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں، یہ جعلساز POS ڈیوائس کو رینج سے باہر چلا کر بھی بے ضابطگیاں کر رہے تھے۔ اس سنگین معاملے پر اسٹنٹ ڈائریکٹر BISP وسیم کبریا کی ہدایت پر تھانہ صدر میلسی میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔تھانہ صدر میلسی کی ٹیم نے مسلسل ریکی کے بعد موقع پر پہنچ کر نازک آرائیں کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا، تاہم اس کا ساتھی مہر جعفر آرائیں فرار ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق، ملزم نے حوالات میں 24 گھنٹے گزارنے کے بعد ضمانت حاصل کر لی ہے۔
ریٹیلرز مستحق خواتین کو ملنے والی حکومتی مالی مدد کو اپنی کرپشن کا ذریعہ بنا رہے ہیں۔ BISP جیسے فلاحی منصوبے کا مقصد نادار اور غریب طبقے کو سہارا دینا ہے، مگر جعلساز مافیا اس کا ناجائز فائدہ اٹھا کر پہلے سے مشکلات میں گھری خواتین کے حق پر ڈاکہ ڈال رہا ہے۔
اسسٹنٹ یمشنر میلسی نے عوام سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی بدعنوانی کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
اس کامیاب کارروائی پر عوامی حلقوں کی جانب سے سب انسپکٹر ساجد رحیم اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، جنہوں نے غریب عوام کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے ان جعلسازوں کو بے نقاب کیا۔ عوامی مطالبہ ہے کہ فرار ملزم مہر جعفر آرائیں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔