وہاڑی سماجی و سیاسی شخصیت بزنس مین (حاجی طیب بھٹی ایف جی بی آر ایونٹس
*وہاڑی سماجی و سیاسی شخصیت بزنس مین (حاجی طیب بھٹی ایف جی بی آر ایونٹس آرگنائزر دبئی ، SAME TOME DOCUMNETS CLEARING DUBAI . UAE. شفاء ہول سیل ہوزری وہاڑی نے بلوچستان میں ٹرین حادثہ میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں نے ریلوے ٹریک پر حملہ کر کے مسافر ٹرین کو نذرِ آتش کیا اور معصوم شہریوں کی جانیں لینے کی کوشش کی، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ لیکن پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان ملک دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچا کر ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر دہشت گردی کی کوئی جگہ نہیں ہےانھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج ہمیشہ ملکی سلامتی، استحکام اور عوام کی حفاظت کے لیے پیش پیش رہی ہے۔ دشمن عناصر جتنی بھی سازشیں کر لیں، وہ ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے بہادر سپاہی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر ہمیشہ کی طرح ملک کی عزت، وقار اور خودمختاری کا دفاع کرتے رہیں گے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہیں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنانے میں اپنا کردار ادا کریں*۔*بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے خلاف پاک فوج کی بروقت اور کامیاب کارروائی کو سراہتے ہیں*
*پاکستان کے دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچانا ایک عظیم قومی فریضہ ہے، جو ہماری بہادر افواج پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دے رہی ہیں