ایس ایس پی خضدارجاوید احمد کی نگرانی میں خضدار پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
ایس ایس پی خضدارجاوید احمد کی نگرانی میں خضدار پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ جبکہ ایس ایس پی خضدار بزات خؤد بازار کو دورہ کرہے ہے، جوانوں سے ملاقات کر رہے ہے، تاجر برادری اور بازار و چوکوں پے تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کر رہے ہے، یہ اقدامات سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے، امن و امان برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
اسنیپ چیکنگ کے دوران، قانون نافذ کرنے والے اہلکار مشتبہ افراد اور گاڑیوں کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں، شناختی دستاویزات کی تصدیق کر رہے ہیں اور مشکوک افراد سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ پولیس ٹیموں کو حکمت عملی کے تحت ان مقامات پر تعینات کیا گیا ہے جہاں جرائم کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس خضدار عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ ان چیکنگ اقدامات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ اگر کسی مشکوک سرگرمی کا مشاہدہ کریں تو فوراً قریبی پولیس اسٹیشن یا ہیلپ لائن پر اطلاع دیں۔
*ترجمان خضدار پولیس*