November 16, 2026

ضلع بھر میں انڈر پلے کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 15 ارکان گرفتار

20250315_192038

ضلع بھر میں انڈر پلے کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن 15 ارکان گرفتار

پشاور( سید گوہرشاہ) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں منشیات کا دھندہ کرنے والوں ، غیر قانونی اسلحہ ، قبضہ مافیا سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر کے بعد انڈر پلے کرنے والوں کے خلاف بھی گھیر ا تنگ کردیا گیا ہے،جس کے دوران ضلع بھر میں ابتدائی طور پر انڈر پلے کرنے میں ملوث گروپوں کے 15 اراکین کو گرفتار کرکے 3MPO کے تحت جیل منتقل کردیا گیا، جبکہ مزید گرفتاریوں کے لئے بھی خصوصی فہرستیں تیارکرلی گئی ہیں جو ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں روزانہ کی بنیاد پر تھانوں کی سطح پر کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں
افسران بالا کی خصوصی احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں انڈر پلے کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا گیا، ابتدائی طور پر پشاور کے مختلف تھانوں کی حدود میں بدنام زمانہ سٹی ، کینٹ ، رورل اور مضافاتی علاقوں میں نڈر پلے کرنے والے 15 ارکان کو گرفتار کرلیا، منشیات سمگلروں ،غیر قانونی اسلحہ ، قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کے بعد انڈر پلے کا بھی خاتمہ کرنے کیلئے خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں خصوصی فہرستیں تیار کرکے ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے خصوصی ٹیموں کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جاکر 3MPO کے تحت جیل منتقل کر رہے ہیں ، امن و امان کے قیام ، عوام کی جان و مال کے تحٖفظ اور مظلوم شہریوں کے تحفظ کیلئے پشاور پولیس تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے